Mahfooz khan

Friday, April 24, 2020

آکر واقعی آپ رمضان کے متعلق سنجیدہ ھیں*

*
* براہِ کرم*آکر واقعی آپ رمضان کے متعلق سنجیدہ ھیں*


  تو *تمام لایعنی، سطحی، کئی برسوں سے گردش کرنے والی  پوسٹ سے  اپنا وقت برباد کیجیے نا دوسروں کا*

*مثلآ مبارکبادیاں، پیاس نا لگنے کے گھریلو نسخے، گریٹنگس، لاک ڈاؤن میں عید کے کپڑے یا پکوان،*

*تقاریر و بیان کی ویڈیو کلپس اور وہی مضامیں اور چبے چبائے جملے اور نصیحتوں کے پلندے*

*اور ہاں رمضان اور قرآن اور اس جیسے دوسرے مضامین، شب قدر اور اس کے تعین اور تراویح  کی بحثیں، جو سینکڑوں برسوں سے جاری ھیں اور امت اب تک متفق نہیں ھوئ ھے تو اب آگے جاری رکھنا یہ اس مبارک مہینے میں وقت جیسی متاع عزیز کی ناقدری ھی ھے،*

*رمضان کیسے گزاریں؟ آخری عشرہ کیسے گزاریں؟ عید کی رات کیسے گزاریں؟*

*یہ اور اس جیسی کئی باتیں ھیں جو برسوں سے ھم سنتے آ رھے ھیں اب اس میں نا کسی اضافے کی گنجائش ھے نا ضرورت - اب ایک عام شخص بھی جانتا ھے کی رمضان عبادت، تلاوت، ذکراللہ، صدقات، اور دیگر کارِخیر کا مہینہ ھے - اب کمی ہے تو صرف یکسو ھو کر اللہ کی طرف اپنے اعمال صالحہ کے ڈریعے متوجہ ھونے کی بس - اب  خصوصاً موجودہ وبائ اور ملکی حالات کے باوجود کوئی  بندہ دیگر بے سر پیر کی پوسٹ سے اپنا اور دوسروں کا وقت برباد کرتا ھے تو اس کے لیے ھم دعائے خیر ھی کر سکتے ھیں*
*واللہ اعلم*

No comments:

Post a Comment